*براہمداغ بگٹی اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کی اسرائیل سے قربت* بلوچ رپبلکن پارٹیBRP، بلوچ رپبلکن آرمیBRA کا سیاسی ونگ ہے۔ اس پارٹی کا سربراہ براہمداغ بگٹی ہے۔ماما قدیر کا بیٹا بھی اسی پارٹی کا ہی حصہ تھا.اس پارٹی کی جڑیں بذریعہ ایران، اسرائیل سے جڑی ہیں۔👇🏻


اسرائیل کے حوالے سے اکثر براہمداغ خودبھی بیانات دیتا آیا ہے۔ جون2016میںBRP جرمنی کا صدر جواد محمد بلوچ جو سیاسی پناہ لیکر جرمنی میں رہائش پذیر ہے،فرنکفرٹ میں ایک یہودی تہوار کے موقع پر شاول موفاز سے ملا۔ موفاز اسرائیلی فوج کا ریٹائرڈ لیفٹننٹ جرنل ہے👇🏻


اور اسرائیل کا وزیرِ دفاع رہ چکا ہے۔اس ملاقات کے دروان جواد بلوچ نے موفاز سے کہا کہ ہم سیکولر سوچ رکھنے والے لوگ ہیں جبکہ پاکستان نے ہم پہ اسلام کو زبردستی لاگو کیا ہوا ہے۔ہم اسرائیل کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں۔جواد بلوچ نے اسی تہوار میں👇🏻


کھلم کھلا اسرائیل کی حمایت اور دوستی کا اعلان کیا اور اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کی خواہش کا برملا اظہار کیا ۔ بلوچستان میں رہائش پذیر ایک نوجوان عادل بلوچ بھی فرنکفرٹ میں موفاز سے ملا جو بعد میں اس سے رابطے میں رہ کر بلوچستان کی معلومات اسے دیتا رہا.👇🏻


جون 2016 میں براہمداغ بگٹی نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بارہا کہا کہ”ہم پرامید ہیں کہ اسرائیل پاکستان کے خلاف ہماری جدوجہد میں ہمیں ہر طرح سے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ ہم اسرائیل سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں اور سیکولر سوچ رکھتے ہیں”۔👇🏻


(یہ بات ذرا مسنگ پرسنز والے غور سے پڑھیں)جواد بلوچ نےموفاز کو مزید بتایا کہ”BRP میں 20سے 30سال کے نوجوان شامل ہیں جو بلوچستان کو چھوڑ کر دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ لیےہوئے ہیں جو وقت آنے پر کام آسکتے ہیں.” موفاز نے جواد بلوچ کو پاکستان کے خلاف ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی.👇🏻


اسکے علاوہ براہمداغ، جواد بلوچ اورBRPکے اہم عہدیداران اب بھی اسرائیلی وزارتِ دفاع کے اہم عہدیداران سے رابطے میں ہیں اوراسرائیلی وزارتِ دفاع کے لوگ براہمداغ سے ذاتی طور پر ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ BRPکے عہدیدار یہودیوں کے مختلف تہواروں اور تقریبات میں بھی شریک ہوتے رہتے ہیں.👇🏻


بی آر پی کی طرح بی ایل اے BLA،جس کی باگ ڈور مہران مری کے ہاتھ میں ہے وہ بھی اسرائیل سے پاکستان کے خلاف مدد مانگ چکا ہے *ذرا سوچئے!* یہ بلوچوں اور پختونوں کے کونسے حققوق ہیں جو یاتو اسلام کے سب سے بڑے دشمن،بیت المقدس کے قابض اسرائیل سے ملتے ہیں یا پھر کشمیریوں کے قاتل👇🏻


بھارت سے ملتے ہیں؟ کیا وجہ ہے بلوچوں اورپختونوں کے نام نہاد لیڈران کارخ اسرائیل کی جانب ہی رہتا ہے چاہےوہ PTM ہو یا BLA ، BLP ، BRA؟ #عشق_محمد♥️ #قلمکار


Top