*اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے* ایک سکول بس تفریحی دورے پر جاتے ہوئے راستے میں ایک سرنگ میں پھنس گئی سرنگ کے دہانے پر پانچ میٹر اونچائی لکھی تھی ڈرائیور نے نہیں روکا کیونکہ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹر تھی بس سرنگ کی چھت سے رگڑ کر درمیان میں پھنس گئی


جس سے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے بس ڈرائیور کہنے لگا ہر سال میں بغیر کسی پریشانی کے سرنگ عبور کرتا ہوں، مگر اب کیا ہوا؟ ایک آدمی نے بس کو کھینچنے کے لیے ایک مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا کچھ نے سرنگ کی چھت کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا ان مختلف تجاویز کے درمیان ایک بچہ👇


بس سے اترا اور کہا: میرے پاس حل ہے! اس نے کہا: ایک ٹیچر نےہمیں سبق دیا تھا کہ ہمیں اپنے اندر سے غرور، تکبر، نفرت، خود غرضی اور لالچ کو نکال دینا چاہیے جن کی وجہ سے ہم لوگوں کے سامنے پھولے ہوئے ہوتے ہیں اگر ہم ان الفاظ کو بس پر لگا دیں اور اس کے ٹائروں سے تھوڑی سی ہوا 👇


نکال دیں تو وہ سرنگ کی چھت سے نیچے آجائےگی اور ہم بحفاظت گزر جائیں گے بچے کےمشورے کے مطابق بس کے ٹائروں سے ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو بس سرنگ کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اور سب بحفاظت سرنگ سےباہر نکل آئے *ہمارے مسائل ہم میں ہیں* *ہمارےدشمنوں کی طاقت میں نہیں* اس لئیے 👇


اگر ہم اپنے اندر سے غرور اور باطل کی ہوا نکال دیں گے تو دنیا کی اس سرنگ میں سے ہمارا گزر بآسانی ہوجائے گا بس اپنے اندر سے غرور وتکبر، انا اورخودغرضی کی ہوا نکال دیں معاشرہ اچھا ہو جائے گا۔ رشتے بچ جائیں گے۔۔ #قلمکار


Top