اہلحدیثوں کا شعبہ توحید ہے۔ پیر، مزار، قل، ختم ایسی چیزوں کے قائل نہیں۔ انہیں شرک سے جوڑتے ہیں۔ آلِ یوتھ کے اہلحدیث دیکھے جو مزار پر سجدوں کے جواز تراشتے رہے۔ 1


بریلویوں کا عشق رسول کا دعوی ہے۔ نور، بشر کے مباحث پر بات گستاخ رسول تک پہنچتی دیکھی۔ اب کپتان، نبی کریم سے اپنے موازنے کرتا ہے اور بریلوی انصافی اس کو درست قرار دیتے ہیں۔ 2


دیوبندی صحابہ اور ختم نبوت کے سپاہی ہیں۔ پاکستان میں اس پر بہت خون بہا ہے۔ اب کپتان خاتم النبیین غلط پڑھ کے ہنستا ہے۔ صحابہ کو ایسے الفاظ میں مخاطب کرتا ہےکہ نقل کرتے خوف آئے۔ دیوبندی کپتانڑے اس پر تاویلات کے دفتر باندھ دیتے ہیں۔ 3


شیعہ اہل بیت کے عشاق ہیں۔ اس پر اپنی جانیں قربان کرنے کو سعادت جانتے ہیں۔ کپتان اپنے بدمعاش اور عیاش ٹولے کو امام حسین کے کربلائی قبیلے سے ملاتا ہے۔ مومن پرستار اس پر جانے یا علی کا نعرہ لگاتے ہیں۔ مشرک و گستاخ و رافضی و ناصبی ایک ہوئے ترے اجلاس میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے


Top