نا اہل حکمرانوں کا غربت سے سسکتی عوام پر ایک اور وار: پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین کے بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ  بھی ختم اس سے گھریلو صارفین کس مشکل میں پڑنے جارہے تھریڈ ملاحظہ فرمائیں۔ 1/4 #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور


بجلی یونٹ ریٹس: پہلے 100 یونٹ 13.48 روپے 200 کا 18.58روپے 300 کا 21.47 روپے، 400 کا 24.63 روپے 500 کا 26 روپےاور600 یونٹ کا ریٹ 27 روپے فی یونٹ ہے 2/4


سلیب بینیفٹ کے تحت 150 یونٹ استعمال کرنے پر پہلے 100 یونٹ13 روپے 48 پیسے ریٹ لگتا تھا اور 100 سے اوپر والے 50 کا 18 روپے 58 پیسے فی یونٹ لیکن اب تمام یونٹس پر آخری یونٹ کا ریٹ مطلب 150 یونٹ یونٹ والے صارفین کو تمام یونٹس کا  18 روپے 58 پیسے کے حساب سے بل ادا کرنا ہوگا۔ 3/4


پہلے گھریلو صارفین کا بجلی بل ون سلیب بینیفٹ کی بنیاد پر آتا تھا مثال کے طور پر اگر کوئی 202 یونٹ استعمال کرتا تو اسکا بل 200 یونٹ تک 18روپے 58 پیسےجبکہ اوپر والے 2 یونٹ کا 300 کی سلیب والا ریٹ یعنی 21.47 روپےآتا لیکن اب مکمل 300والی سلیب کاریٹ یعنی 202×21.47 کےحساب سےآئےگا۔ 4/4


Top