پہلے ہی عرض کیا تھا کیونکہ پی ٹی آئی، اور یہ یو ٹیسٹ ٹیوب صحافیوں نے ارشد شریف مرحوم کے قاتل کو اپنے دماغ میں فائنل کر لیا ہے اب دنیا کی کوئی طاقت، کوئی تحقیق اور ثبوت ان کے دماغ سے اس چیز کو باہر نہیں نکال سکتا، یہ کیسے ہو سکتا جب آپ کی مخالف پارٹی کا کوئی ساتھی منحرف ہو تو اسکا


ضمیر جاگتا ہے اور آپ کی اپنی پارٹی کا کوئی بندہ آپ کے مخالف بیان دے دے تو اسے "بکاو مال" کہہ دیا جاتا؟ واوڈا نے بولا کہ وہ ارشد سے آخر تک رابطے میں رہا اور فون فرانزک کے لیے حاضر ہے، دبئی سے متعلق جو اس نے بات کی وہ ہم لوگ پہلے دن سے کہہ رہے دبئی کسی کے کہنے


پر ایسے نہیں کرتا ان کے اپنے قوانین موجود ہیں اور ڈی پورٹ وہ ہمیشہ اس بندے کو اس کے ملک ہی کرتے ہیں، خونی لانگ مارچ کی بات پہلی بار ہوئی؟ شیخ رشید، عمران خان یہ لوگ خود ایسے خدشات کا اظہار کر چکے، عمران خان ویڈیو بنا کر رکھ لے تو واہ واہ اور واوڈا نے ویڈیو بنا کر رکھ لی تو ڈرامے،


سیدھے نام کیوں نہیں لیتے وغیرہ وغیرہ، ایک بندہ اپنے آپ کو تحقیقات کے لیے پیش کر رہا ہے اور اگر آپ واقعی ہی ارشد شریف مرحوم کے قاتل تک پہنچنا چاہتے ہیں تو کیا ایسی صورتحال میں ایسے بندے کی باتوں کو محض مفروضے کی بنیاد پر اگنور کرنا ٹھیک ہو گا؟ زیادہ تر لوگوں نے واوڈا کی باتوں پر


بات نہیں کی بلکہ یہ اعتراض کیا کہ پی ٹی وی نے پریس کانفرنس کیوں کی؟ اللہ کے بندوں دو دن سے کون سا ایسا فورم ہے جہاں پر تم لوگوں نے میاں برادران، حکومت وقت اور پاکستان کے اداروں کے اوپر ہر طرح کے الزامات نہیں لگائے؟ اچانک سے کچھ کینیا کے صحافیوں کے اکاؤنٹ بنے اور دو دن میں وہ تم


لوگوں کے ہیرو بن گئے؟ انٹرنیشنل فورم پر آپ کے خلاف سب کچھ بولا جا رہا اور آپ چاہتے ایک بندہ آ کر کہے میرے پاس ثبوت ہیں اور ضروری معلومات ہے اور آپ کا نیشنل ٹی وی سکون سے سوتا رہے؟ یہ ایسے لوگ ہیں اگر پی ٹی وی نہ دکھاتا تو انہوں نے کہنا تھا اس پریس کانفرنس کی کوئی اہمیت ہوتی تو


نیشنل ٹی وی دکھاتا، میں بالکل یہ نہیں کہہ رہا کہ واوڈا سچ بول رہا ہے، میری عرض صرف اتنی ہے تفتیش میں واوڈا صاحب کو شامل کریں اور یہ مطالبہ تمام پارٹیوں کی طرف سے ہونا چاہیے، خدارا گھر بیٹھ کر قاتل، غداری اور بکاو مال کے فتوے دینے بند کر دیں، شکریہ


Top