ارشد شریف کو کس نے شہید کیا؟ وہ کون تھا؟ آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں ارشد شریف کی شہادت پر میرے 155 سوالات 1)ارشد شریف پر FIR کا سلسلہ کب شروع ہوا؟ 2)پہلی FIR کس کے کہنے پر کیوں،کہاں ہوئی؟ 3)ایف آئی آرز کا متن کیا ہے کیا اس میں کوئی مماثلت ہے ؟4)ارشد شریف نے پاکستان کیوں چھوڑا؟


5)ارشد شریف نے کس کس دوست سے خود کو ملنے والی دھمکیوں کا ذکر کیا ؟انکی نوعیت کیا تھی؟ 6)بہت سی مدد اس سی ڈی سے مل سکتی ہے جو شہید کابینہ کی کسی کمیٹی کو دے گئے ہیں وہ کہاں ہے؟ 7)ارشد شریف جب رات گھر سے نکلے انکے ساتھ دینے والے دوست بتائیں وہ کیا جانتے ہیں؟


8)ارشد شریف کی فیملی بتا سکتی ہے گھر میں کوئی ایسا غیر معمولی واقع پیش آیا ہو؟ 9)ارشد شریف پاکستان سے جانے کے بعد کہاں قیام پزیر رہے ؟10)ارشد شریف کے ساتھ وہاں کون کون ملنے آیا ؟ 11)ارشد شریف دبئی جانے کے بعد کس کس دوست سے رابطے میں رہے اور انہوں نے کیا کیا بتایا؟


12)ارشد شریف نے دبئی میں کونسی سم اور نمبر استعمال کیئے ؟ 13)ارشد شریف کو دبئی چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا؟14)دبئی حکام کی جانب سے ملنے والی ڈیڈ لائن کے دروان وہ کس کس سے رابطے میں رہے؟ 15)کس کس نے ارشد بھائی کو کینیا جانےکا مشورہ دیا اور کیوں ؟


16)ویزا آن ارائیول کچھ اور ممالک کا بھی تھا کینیا کا انتخاب کیوں کیا گیا ؟ 17)ارشد شریف کینیا کب گئے ؟ کس کے پاس گئے ؟ کینیا جانے سے پہلے کسی سے رابطہ ہوا تھا؟ 18)ارشد بھائی کا کینیا میں کس نے استقبال کیا؟ 19)کینیا میں وہ کہاں کہاں رہے؟


20)کینیامیں انکی موجودگی کا پاکستان میں کس کس کو علم تھا ؟ 21)کینیا میں موجود وقار اور خرم کون ہیں؟ 22)وہ کب سے کینیا میں تھے؟ 23)انکا ارشد شریف سے کیا تعلق تھا ؟ 24)انکا ارشد شریف کے کس دوست سے کیا تعلق تھا ؟25)ارشد شریف نے کتنے دن کینیا میں قیام کیا اور کس شہر میں ؟


25)ارشد شریف نے کتنے دن کینیا میں قیام کیا اور کس شہر میں ؟ 26)وہاں کون کون پاکستانی انکو ملا؟ 27)کینیا میں وہ کتنا عرصہ رہے؟ 28)کینیا جانے سے پہلے انکا خرم یا وقار میں سے کسی سے رابطہ کبھی ہوا ؟ 29)خرم اور وقار پاکستان میں کہاں سے ہیں؟ 30)انکا کینیا میں کیا کاروبار ہے ؟


31)ارشدبھائی کے جانے کے بعد پاکستان میں انکی فیملی یا دوستوں کو کسی نے کوئی سوال یا فالو کیا؟ 32)ارشد بھائی کی کینیا میں رہنے کے دوران کس پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے؟ 33)ارشدشریف کا کینیا میں موجودگی کا خرم اور وقار کو کب سے علم تھا؟ 34)خرم اور وقار کا پاکستان میں کیا بیک راؤنڈ ہے؟


35)ارشدبھائی انکے پاس تھے یا کسی اور کے پاس بھی ٹھہرتے رہے؟ 36)وہ سوال جنکا جواب صرف کینیا میں مل سکتا ہے؟ 37)خرم اور وقار کو انکے کینیا جانے کا کب علم ہوا ؟ 38)ارشدبھائی وہاں کس جگہ رہتے تھے؟ 39)وہ ایک جگہ قیام پذیر رہے یا مختلف جگہوں پر؟ 40)کرائم سین کہاں ہے؟پولیس ناکہ کہاں ہے؟


41)پولیس ناکہ وہاں کب سے ہے ؟ 42)گاڑی کا ٹائر گولیاں لگنے سے کرائم سین پر پھٹ چکا تھا تو کیا سڑک پر رم کے نشانات موجود ہیں؟ 43)کرائم سین پر پولیس ناکہ کب سے موجود ہے ؟ 44)جس رات یہ واقعہ پیش آیا اس سے پہلے وہ کہاں تھے؟45)فارم ہاؤس کہاں ہے ؟


46)فارم ہاؤس کس کا ہے ؟ 47)فارم ہاؤس پر بار بی کیو کی خبر میں کتنی صداقت ہے ؟48)انہوں نے جب ڈنر کیا تو ساتھ کون تھا ؟ڈنر کے بعد فارم ہاؤس سے وہ کہاں گئے ؟ 49)رہائش سے یا جس جگہ سے وہ فارم ہاؤس گیے انکے ساتھ کون تھا ؟کس گاڑی میں گئے ساتھ کون تھا؟


50)واپسی پر گاڑی میں کون کون سوار تھا ؟ 51)واپس کہاں جا رہے تھے؟ 52)کس جگہ انکو شہید کیا گیا؟ 53)جو جگہ پولیس بتا رہی ہے کیا وہی جگہ ہے ؟ 54)فارم ہاؤس سے واپس کتنے بجے نکلے فارم ہاؤس پہنچے کب؟ 55) جس جگہ انکو شہید کیا وہ جگہ فارم ہاؤس سے کتنا دور ہے ؟


56)ارشد شریف کی فارم ہاؤس پر موجودگی سے کون کون آگاہ تھا ؟ 57)فارم ہاؤس پر کتنی دیر قیام رہا ؟ 58) فارم ہاؤس سے جہاں جانا تھا کیا حادثہ اسی سڑک پر پیش آیا ؟ 59)اس رات پولیس جو گاڑی چوری کا بتادہی وہ کس شہر میں چوری ہوئی ؟


60)وہ گاڑی جس میں ارشد شریف سوار تھے پہلے کتنی بار اس فارم ہاؤس پر آتی رہی ہے ؟ 61)خرم اور وقار کے کینیا میں کن لوگوں سے تعلقات ہیں؟62)پاکستان میں انکے کس سے تعلقات ہیں؟ 63)فارم ہاؤس سے واپسی پر وقار کیوں نہیں ساتھ آیا ؟


64)وقار وہاں سے کہاں گیا؟ 65)خرم وہاں کا لوکل ہے اگر گاڑی چلا رہا تھا تو وہ پولیس کے روکنے پر رکا کیوں نہیں؟ 66)کیا پولیس نے روکے بغیر گولیاں چلا دی؟ 67)گولیاں اسی گاڑی پر چلائی جس میں وہ فارم سے نکلے؟68)فارم ہاؤس سے کتنی دور حادثہ ہوا؟ 69)گاڑی کس کی ہے؟ 70)کس کے نام پر ہے ؟


71)یہ گاڑی کب سے انکے پاس ہے ؟ 72)خرم کا کینیا میں کیا کاروبار ہے ؟ 73)اب جب معاملہ وہاں کی حکومت نے تسلیم کر لیا ایک غلطی ہے تو یہ مزید مشکل ہو گیا انہوں نے اس دلیل کے خلاف تمام شواہد یا مٹا دیئے یا مٹا رہے ہونگے کہ یہ ایک قتل کا منصوبہ تھا؟


74)کیا خرم اپنے کاروبار پر رسک لیکر تمام حقائق بتا سکتا ہے ؟ 75)ارشد شریف پہلے کتنی بار اس فارم ہاؤس پر گئے ؟ 76)انکی کینیا میں روٹین کیا تھی؟ 77)اس دوران قتل کرنے والے سکواڈ میں کوئی غیر معمولی ٹرانسفر پوسٹنگ تو نہیں ہوئی ؟


78)جس سکواڈ نے یہ قتل اپنے ذمہ لیا اس کا ہیڈ کون ہے ؟ اور کب سے ہے ؟ 79)اس سکواڈ میں شامل جو لوگ اس قتل والی جگہ پر تھے انکی پوسٹنگ وہاں کب ہوئی ؟ 80)وہاں کی پولیس کونسا اسلحہ استعمال کرتی ہے ؟ 81)اگر ارشد شریف قتل سے پہلے فارم ہاؤس تھے تو فارم ہاؤس سے واپس وہ کس گاڑی میں گئے ؟؟


82)کیا یہ وہی گاڑی ہے ؟ 83)گاڑی میں جو گولیاں لگی وہ پولیس کا اسلحہ ہے ؟84)گاڑی کو لگنے والی گولی اور ارشد بھائی کو لگنے والی گولی ایک گن کی ہیں؟ 85)گاڑی کو لگنے اور ارشد بھائی کو لگنے والی گولی کے وقت کی مماثلت کیا ہے؟


86)بظاہر نظر آنے والی گاڑی کو ہر طرف سے گولیاں لگی ہیں اگر مقصود گاڑی روکنا تھا تو ہر طرف سے کیسے گولیاں لگتی رہی؟ 87)کیا ایسا تو نہیں آرشد بھائی کو کہیں مارا گیا اور بعد میں گاڑی پر گولیاں ماری گئی؟ 88)گاڑی میں اگر خرم اکیلا ہی تھا تو وہ خرم اب کہاں ہے ؟


89)وہ کیسے بچ گیا جو گاڑی چلا رہا تھا ؟ 90)گولیاں چلانے کے فوری بعد گولیاں چلانے والا سکواڈ کہاں رہ گیا کہ اس نے گولیاں مار کر اپنا اصل حدف یعنی چوری شدہ گاڑی اور بچہ برآمد نہیں کیا ؟ 91)نا ہی انکی شناخت کی اور گاڑی کو ایسے ہی چھوڑ دیا؟92)خرم کا ابتدائی بیان کہاں ہے؟


93)اس کی لوکیشن نکالی جا سکتی ہے؟ 94)ارشد بھائی کے پاس جو نمبر تھا اسکی لوکیشن یا جیو فینسنگ ہو سکتی؟95)وقار کو کب پتہ چلا؟ 96)پتہ چلنے کے بعد وقار نے کیا کیا؟ 97)ارشد شریف کو زخمی ہونے کے بعد قریبی ہسپتال کیوں نہیں لے جایا گیا؟


98)وقار کو کیسے پتہ چلا؟وقار یا خرم اگر رابطے میں تھے تو انہوں نے پاکستان میں کس کو بتایا؟کیا ایسا تو نہیں جب تک ارشدبھائی کے قتل کو یقینی نہیں بنا لیا تھا اس وقت تک گاڑی کا پیچھا ہوتا رہا؟ 99)اگرمقصود بچہ اور گم شدہ گاڑی تلاش کرنی تھی تو گاڑی پر گولیاں مار کر اسکو چھوڑ کیوں دیا؟


100)چاروں طرف کی فائرنگ سے ڈرائیور کیسے بچ گیا؟


Top